پی ایس پی نے29جنوری کوایم اے جناح‌روڈپرجلسے کااعلان کردیا

کسی کارکن کومارنےسے برائی کم نہیں ہوگی،لوگ غلط کام چھوڑکرہماری جماعت میں شامل ہورہے ہیں،فاروق ستارکے کوآرڈینیٹرکی ہلاکت پراظہارافسوس ہے۔سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 جنوری 2017 17:36

پی ایس پی نے29جنوری کوایم اے جناح‌روڈپرجلسے کااعلان کردیا

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری2017ء) :پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ کسی کارکن کومارنے سے برائی کم نہیں ہوگی، لوگ غلط کام چھوڑ کرہماری جماعت میں شامل ہورہے ہیں، فاروق ستارکے کوآرڈینیٹرکی ہلاکت پراظہارافسوس ہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ لوگ غلط کام چھوڑکراچھے شہری بنیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاروق ستارکے کوآرڈینیٹرکی ہلاکت پراظہارافسوس کرتاہوں۔فاروق ستار پارٹی لیڈر بن گئےہیں مگر آج تک کوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو مارنا حل نہیں ہے،کیا مارنے سے برائی کم ہوگی۔ ہماری بات ماننے کی بجائے ہم پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ میں سب لوگوں کو باہر نکال دیتا ہوں تو کون انہیں اپنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ لوگ غلط کام چھوڑکراچھے شہری بنیں۔ہماری طرف سے کسی کو ایک پتھر بھی نہیں مارا گیا۔