ملکی تاریخ میں پہلی بار ویمن ہاکی لیگ منعقد کرنے کا فیصلہ

3تا8فروری تک لاہور میں منعقد ہونے والی لیگ کیلئے پانچ ٹیمیں تشکیل

جمعہ 20 جنوری 2017 17:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) ملکی تاریخ میں پہلی بار ویمن ہاکی لیگ منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، 3تا8فروری تک لاہور میں منعقد ہونے والی لیگ کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ویمن ہا کی کے فروغ کے لئے پہلی بار ویمن ہاکی لیگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ، لیگ کے لئے لاہور، کراچی ، اسلام آباد ، کوئٹہ اور پشاور کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں ملک بھر کی ٹاپ ہا کی پلیئرز حصہ لیں گی ۔ٹیموں کی تشکیل پا کستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ خود کر ے گا ، لیگ کاانعقاد پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے تعاون سے کروایا جائے گا۔ مذکورہ لیگ 3سے 8فروری تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :