ایان علی ای سی ایل کیس ،سندھ ہائی کورٹ کا وفاق کو دس روز میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم

جمعہ 20 جنوری 2017 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاق کو دس روز میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیاہے۔سندھ ہائیکورٹ میں گزشتہ روز ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی جبکہ عدالت نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے وفاقی حکومت کو دس روز کی مہلت دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ وہ سپریم کورٹ سے ایان علی کے فیصلے سے متعلق رجوع کر سکتی ہے۔ واضح رہے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے ریفری جج نعمت اللہ پھلپھوٹو نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل اے نکالنے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہے پندرہ روز کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے تحریری فیصلہ سناتے ہوئے وفاق کو دس روز میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیاہے۔

متعلقہ عنوان :