سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اظہار برہمی ،محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر سے تفصیلی جواب داخل کرانے کا حکم

جمعہ 20 جنوری 2017 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ ،سیکرٹری محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر فریقین کو دوہفتوں میں تفصیلی جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں لاپتہ افراد کی گمشدگی و بازیابی سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گذاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شہری عبدالقیوم و دیگر کو مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا تھا۔ان افراد کو قانون نافذکرنے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا۔ حراست میں لئے جانے کے بعد شہری اب تک لاپتہ ہیں جس پر عدالت نے لاپتہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ سندھ میں کیا ہو رہا ہے۔ لوگ کیوں لاپتہ ہو رہے ہیں۔ عدالت نے لاپتہ شہریون کو جلد بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز آئی جی سندھ سیکریٹری داخلہ اور دیگر فریقین سے دو ہفتوں میں تفصیلی جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :