جنید جمشید مرحوم کی ساس کے گھر چوری کی واردات

چور گھر کے تالے توڑ کر 15لاکھ کے زیورات ، نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار

جمعہ 20 جنوری 2017 17:46

جنید جمشید مرحوم کی ساس کے گھر چوری کی واردات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) معروف مذہبی سکالر جنید جمشید مرحوم کی ساس یاسمین حسین کے گھر چوری کی واردات ،چور گھر کے تالے توڑ کر 15لاکھ کے زیورات ، نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چور عسکری الیون میں معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید مرحوم کی ساس یاسمین حسین کے گھر چو ری کی واردات ہوئی ہے ۔چورگھر کے تالے توڑ کر 15لاکھ مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر سامان لے اڑے ،پو لیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :