ملک میں تبدیلی ضرور آئیگی ،کر پشن لوٹ مار کر نیوالے اپنے انجام دے دوچار ہوں گے ‘ چوہدری محمد سرور

آئین ، قانون،پار لیمنٹ اور جمہو ریت پر یقین رکھتے ہیں، عوام کے سوا کسی سہارے کی ضرورت نہیں‘ سابق گورنر پنجاب

جمعہ 20 جنوری 2017 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم آئین ، قانون،پار لیمنٹ اور جمہو ریت پر یقین رکھتے ہیں، ہمیں عوام کے سوا کسی سہارے کی ضرورت نہیںانکی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے، کر پشن کے خلاف ون پوائنٹ ایجنڈے پر اپوزیشن کا اتحاد ملکی مفاد میں ہوگا ،تحر یک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں عوام کو سیاسی شعور دیا ہے،ملک میں تبدیلی ضرور آئیگی اور کر پشن لوٹ مار کر نیوالے اپنے انجام دے دوچار ہوں گے ۔

(جاری ہے)

سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ ملک میں پار لیمنٹ اور جمہو ریت کو مضبوط کر نے کی بات کی ہے مگر اس بات میں بھی کوئی شک نہیں جب تک ملک سے کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک ملک میں جمہو ریت اور پار لیمنٹ مضبوط نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اپنے اصولی موقف اور نظریے کی وجہ سے آج پاکستان کی سب بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے اورتحر یک انصاف عوام کی طاقت سے ہی اقتدار میںا ٓئیگی ہم اس ملک کو کر پشن ظلم اور ناانصافی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :