پاک فوج نےبلوچستان حکومت کو2ایم آئی17ہیلی کاپٹرفراہم کردیے

پاک فوج نے ہیلی کاپٹرزبلوچستان میں برفباری سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کیلیےدیے ہیں۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 جنوری 2017 17:25

پاک فوج نےبلوچستان حکومت کو2ایم آئی17ہیلی کاپٹرفراہم کردیے

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری2017ء) : پاک فوج نےبلوچستان حکومت کو 2ایم آئی17 ہیلی کاپٹرفراہم کردیے،بلوچستان حکومت نے ہیلی کاپٹر زکی فراہمی کی درخواست کی تھی،پاک فوج نے بلوچستان میں برفباری سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کیلیےہیلی کاپٹرزدیے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق بلوچستان حکومت نے امدادی کاموں کیلئے ہیلی کاپٹرزکی فراہمی کی درخواست کی تھی۔

جس پرپاک فوج نےبلوچستان حکومت کو 2ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرفراہم کردیے ہیں۔ ہیلی کاپٹرزقلات ڈویژن کے علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلیے دیے گئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکاکہناہے کہ 4 ٹن سے زائد اشیائےخوردونوش،ٹینٹ اورجیکٹس متاثرہ علاقوں میں پہنچائے۔امدادی اشیا، مقامی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اےکی جانب سے تقسیم کی گئیں۔