منی لانڈرنگ کاالزام،پی ٹی آئی نے شہبازشریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائرکردیا
شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کی،عہدے کاغلط استعمال کیا،حلف کی خلاف ورزی کی،امید ہے سپیکرتیس دن میں ریفرنس پر فیصلہ کریں گے۔اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی میاں محمودالرشیدکی اراکین کے ہمراہ گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 جنوری 2017 17:13
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری2017ء) : تحریک انصاف نے وزیراعظم نوازشریف کے بعدپنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف سیاسی محاذکھول دیا،شہبازشریف کی نااہلی کے لئے پنجاب اسمبلی میں ریفرنس جمع کرا دیا ۔ شہباز شریف کی نااہلی کے لئے پنجاب اسمبلی میں ریفرنس سپیکر کے اسمبلی سیکرٹریٹ میں نہ ہونے کے باعث سیکرٹری اسمبلی رائے ممتاز کو جمع کرا دیا ۔
اپوزیشن لیڈر محمود الر شید اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے ریفرنس دائر کیا گیا ۔ ریفرنس میں شریف خاندان سے منسوب شوگر ملز کی منتقلی کو خاندان کے لئے منافع بخش غیر قانونی قدم قرار دیا گیا۔ 16 مارچ 1999 میں لندن کورٹ نے شہباز شریف کے ذمہ ساڑھے سترہ ملین یو ایس ڈالر واجب الادا قرار دئیے ، ریفرنس میں الزام ریفرنس میں التوفیق بینک کے معاملات پر بھی شہباز شریف کو غیر قانونی اقدام کا مرتکب قرار دیا گیا ریفرنس میں سپیکر سے درخواست کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا یا جائے تاکہ وزیر اعلیٰ کو نا اہل قرار دیا جا سکے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.