وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کاپی ڈبلیو ڈی میں سلنڈر دھماکے کے واقعے پر افسوس کا اظہار

جمعہ 20 جنوری 2017 17:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) وزیر مملکت اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پی ڈبلیو ڈی میں سلنڈر دھماکے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ۔جمعہ کی علی الصبح پیش آنے والے اس المناک واقعہ میں دو افراد جاں بحق ہوئے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے انفارمیشن گروپ کے افسر لئیق باجوہ سے انکی اہلیہ اور بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت کی جو سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہوئیں تھیں ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زخمی ہونے والے انفارمیشن گروپ کے آفیسر لئیق باجوہ اور انکی فیملی کے دیگر افراد کو علاج معالجے کی بہترسے بہتر سہولیات فراہم کیں جائیں۔انہوں نے زخمی ہونے والے لئیق باجوہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :