پاکستان اور ترکی کے درمیان آذادانہ تجارتی معاہدہ سے متعلق بات چیت کا چھٹا مرحلہ اگلے ہفتے ہو گا

جمعہ 20 جنوری 2017 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان اور ترکی کے درمیان آذادانہ تجارتی معاہدہ(ایف ٹی ای)سے متعلق بات چیت کا چھٹا مرحلہ اگلے ہفتے منعقد ہو گا۔اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط رواں سال اپریل میں ہونگے۔دونوں ملکوں نے مصنوعات،خدمات اور سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں پر بحث مکمل کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ 2011میں ترکی کی جانب سے اضافی ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد پاکستان کا تجارتی توازن سالانہ 19فیصد کی شرح سے گرنا شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات 2011میں 873ملین ڈالر سے کم ہو کر 2015میں 311ملین ڈالر کی سطح پر آگئی۔حکام کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے اضافی ڈیوٹیوں کے نفاذ سے پاکستان کی اہم برآمدات بری طرح متاثر ہوئیں۔ترکی نے 1880مصنوعات پر اضافی ڈیوٹی عائد کردی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 1312مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی۔

متعلقہ عنوان :