کراچی پولیس کی کاروائی:جعلی ڈی ایس پی گرفتار،سینکڑوں جعلی دستاوزات برآمد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 جنوری 2017 16:42

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری2017ء) :کراچی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی ڈی ایس پی پکڑلیا،ملزم کےقبضےسےسینکڑوں جعلی تقررنامے،فائلیں اوردیگر دستاوزات برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

انویسٹی گیشن پولیس سیل کے مطابق شارع فیصل پولیس کے ہاتھوں گرفتار جعلی ڈی ایس پی نے انکشاف کیا ہے کہ سپاہی کا تقررنامہ بنانےکے1لاکھ ،اےایس آئی کے ڈھائی سے3 لاکھ روپے لیتے تھے۔ سابق اے آئی جی غلام قادرتھیبوکے جعلی دستخط کرکےجعلی ڈی ایس پی بنا۔ گروہ میں شامل دیگرملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ کئی جعلی اہلکاروں کولاکھوں روپے لے کرتقررنامےفروخت کیے۔

متعلقہ عنوان :