سرگودہا، سماجی کارکن جرمن خاتون مس کرس نے فری میڈیکل مرکز کا افتتاح کیا

جمعہ 20 جنوری 2017 17:22

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان میں پچھلے 28سال سے رفاہی خدمات انجام دینے والی جرمن خاتون مس کرس نے دورہ سرگودہا کے دوران نواحی علاقہ وجھ میں قائم بی ایچ یو میں فری میڈیکل مرکز کا افتتاح کیا، تفصیلات کے مطابق جرمن خاتون پچھلی تین دہائیوں سے پاکستان میں برص اور آنکھوں کے مریضوں کیلئے مفت خدمات انجام دے رہی ہیں ۔

مس کریس نے ایک رفاہی تنظیم قائم کر رکھی ہے ۔ جس کا ایک سنٹر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں کام کر رہاہے ۔ اس رفا ہی تنظیم کا دوسرا سنٹر بی ایچ یو وجھ میں قائم کیاگیاہے جہاںپر برص کوڑھ او رآنکھوں کے مرض میںمبتلا افراد کو مفت طبی سہولیات ‘ ادویات ‘ آپریشن اور لینز فراہم کئے گئے، افتتاحی تقریب میں مس کرس او رڈی ایچ اوسرگودہا ڈاکٹر جاوید شیخ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مس کرس کا کہنا تھا کہ 28 سال قبل وہ خیر سگالی کے دورے پر پاکستان آئیں لیکن یہاں کے لوگوں کا خلوص ‘پیار دیکھ کر یہی کی ہو کر رہ گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے خلوص کو دیکھتے ہوئے یہاں ایک رفا ہی سنٹر قائم کیا جو اب ملک بھر میں فری طبی خدمات انجام دے رہاہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید شیخ نے مس کرس کی رفا ہی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :