کر سچین میرج ایکٹ پر کام کر رہے ہیں ، کامران مائیکل

جمعہ 20 جنوری 2017 17:22

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ کر سچین میرج ایکٹ پر کام کر رہے ہیں اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام چرچز سے تجاویز ملنا شروع ہو گئی ہیں جمعہ کو کر سچین میرج ایکٹ کے خلاف دائر درخواست میں عدالتی حکم پر پیشی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انسانی حقوق انسانوں نے بنانے ہیںانسانی قانون میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں جس کے لئے عدالتوں سے رجوع ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کر سچین میرج ایکٹ کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈیوائن لاء کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ڈیوائن لاء حکم خداوندی ہے آفاقی احکامات کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا تاہم انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق انسانوں نے بنانے ہیںانسانی قانون میں تبدیلیاں کی.جا سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ نکاح خدا اور انسان کے مابین معاملہ ہے جسے خدا نے جوڑا ہے اسے انسان جدا نہیں کر سکتا ۔