بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پی پی پی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 20 جنوری 2017 17:22

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) پی پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پی پی پی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعہ کی دوپہر سمندری روڈ فیصل ۱ٓباد پر واقع پی پی پی کے مقامی رہنما اعجاز چوہدری کے ڈیرہ پر منعقد ہوا جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پی پی پی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ،جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن،چوہدری منظور احمد،رانا ۱ٓفتاب احمد،بشیر ریاض،۱ٓزاد کشمیر اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین،رانا فاروق سعید خان،نیر حسن ڈار،بدرالدین چوہدری،حسن مرتضیٰ،فریال تالپور کے معتمد خاص ریاض چوہدری،بیگم بیلم حسنین،ڈاکٹر ارشاد کمبوہ،رانا فرخ،طارق باجوہ اور کئی دیگر مرکزی و صوبائی قائدین سمیت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اجلاس میں لاہور تا فیصل ۱ٓباد ریلی، پارٹی کی تنظیم سازی، ۱ٓئندہ عام انتخابات اور دیگر اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،جمعہ کے روز پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیصل۱ٓباد میں مصروف ترین دن گزارا،انہوں نے سیرینا ہوٹل فیصل ۱ٓباد میں ناشتہ کی میز پر پارٹی کے قائدین سے ملاقات کی اور اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا،انہوں نے سیرینا ہوٹل میں ہی ونگ چیئر ایگزیبیشن میں شرکت کی،بلاول بھٹو زرداری پی پی پی فیصل ۱ٓباد کے سٹی نائب صدررانا گلزار کے گھر بھی گئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انکا دورہ فیصل ۱ٓباد یادگار رہیگا،انہوں نے کہا کہ انہیں لاہور سے فیصل ۱ٓباد ریلی کے دوران جو پذیرائی دی گئی اس سے انہیں مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنے میں بھرپور رہنمائی حاصل ہوگی،انہوں نے پارٹی عہدیداران کے انتخاب کیلئے ا نٹر ویوز بھی کئے۔