فصلوں کو کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے بائیولوجیکل کنٹرول کا فیصلہ

جمعہ 20 جنوری 2017 17:22

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) محکمہ زراعت نے فصلوں پر کیڑوں کے حملہ پر قابو پانے کیلئے بائیولوجیکل کنٹرول کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں محکمہ زراعت وفاق اور پنجاب کے نمائندے ،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین ،سائنسدان ،محققین اور دیگر شامل ہوں گے جبکہ یہ گروپ فصل دشمن کیڑوں کو زہر اورادویات کے استعمال کو کم سے کم کرنے کیلئے سفارشات مرتب کرے گا ،علاوہ ازیں محکمہ زراعت فصلوں کی ریکارڈ پید اوار حاصل کرنے کیلئے جدید خطوط اور تازہ تحقیق پر مبنی نئی حکمت عملی مرتب کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے آئی پی ایم ٹیکنالوجی کے استعمال کوبروقت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ گروپ کی تشکیل کا فیصلہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے سلسلہ کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ فصلوں کے دشمن کیڑوں کے خاتمہ کیلئے محکمہ زراعت کی گیار ہ لیبارٹریاں دوست کیڑے بنانے میں مصروف ہیں جوکسی حدتک زہر کے اثرسے بھی محفوظ رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کے اس اقدام کا مقصد فضا اور خوراک کو زہر سے بچاناہے ۔ واضح رہے کہ محکمہ زراعت نے کپاس کی قبل از وقت کاشت پر پابندی عائد کررکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :