سی پیک ضلع ،صو بے کی تقدیر بد لنے کا منصو بہ ہے ،ارا ضی کی قر با نی دینے وا لے متاثرین کے حقوق کا تحفظ کیا جا ئیگا،مشتا ق احمد غنی

ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے ایبٹ آباد کے متا ثرین سی پیک کیسا تھ قا نو ن کے اندر رہتے ہو ئے تعا ون کر کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا ئے، وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا

جمعہ 20 جنوری 2017 17:16

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے مشیر برا ئے اطلا عا ت و اعلی تعلیم مشتا ق احمد غنی نے کہا ہے کہ سی پیک ہما رے ضلع اور صو بے کی تقدیر بد لنے کا منصو بہ ہے اس اہم منصو بے کے لئے اپنی ارا ضی کی قر با نی دینے وا لے متاثرین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جا ئے گا۔انہو ں نے ضلعی انتظا میہ اور این ایچ اے کو ہدا یت کی کہ ضلع ایبٹ آباد کے متا ثرین سی پیک کیسا تھ قا نون کے اندر رہتے ہو ئے زیا دہ سے زیادہ تعا ون کر کے ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا یا جا ئے کیو نکہ سی پیک کی زد میں آنے وا لے ما لکا ن اراضی کا دوسری جگہ منتقل ہو نا انتہا ئی مشکل کا م ہے تا ہم متا ثرین جو قر با نی دے رہے ہیں اس کو ہمشہ یاد رکھا جا ئے گا۔

یہ ہدا یت انہو ں نے جمعہ کے روزکمشنر ہا وس ایبٹ آباد میں سی پیک کے متا ثرین کے معا وضو ں کی ادا ئیگی اور مری روڈ دورویہ منصو بے پر پیش رفت کا جا ئزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر ہزارہ محمد اکبر خا ن ،این ایچ اے ،کے پی ایچ اے،محکمہ ما ل ،سی اینڈ ڈیلیو،سی پیک پرا جیکٹس کی انتظا میہ کے علا وہ ٹھنڈا میرا ،با نڈہ سنجلیا ں ،محلہ عبا سی اور جلا ل با با ٹا ون سے تعلق رکھنے وا لے سی پیک کے متا ثرین کا نما ئندہ وفد بھی مو جود تھا ۔

مشیر اطلا عا ت مشتا ق احمد غنی نے متعلقہ محکمو ں کو ہدا یت کی کہ متا ثرین سی پیک کے جو بھی خد شا ت موقع پر جا کر فوری طور پر دور کئے جا ئیں اور قا نو ن کے مطا بق جو بھی زمین یا مکا نا ت کے معا وضے بنتے ہیں وہ فوری طور پر سر کا ری ریٹ کے مطا بق ادا کئے جا ئیں اوراگر زمین کی قسم کے اندا رج میں محکمہ ما ل کے اہلکا رو ں سے کو ئی غلطی ہو ئی تو اسکو ٹھیک کیا جا ئے ۔

انہو ں نے متا ثرین کو ہدا یت کی کہ متا ثرین ایک کمیٹی بنا ئیں جو ارا ضی کی قیمت کا تعین کر نے وا لے محکمہ ما ل کے اہلکا ر وں کے سا تھ رہے اور مکا نا ت کا تخمینہ بھی ان کی قسم کے مطا بق لگا یا جا ئے تا کہ کسی سے بھی نا انصا فی نہ ہو ۔انہو ں نے کہا کہ متا ثرین سی پیک کے تعفضا ت کے کیسوں کو دو با رہ چیک کیا جا ئے اور معا وضو ں کے تخمینہ جا ت پر اعترا ضا ت کو دو با رہ دیکھا جا ئے ۔

انہو ں نے متا ثریں سی پیک کو بھی ہدا یت کی کہ وہ اپنے تما م مسا ئل با ہمی مشا ورت سے اجتما عی طور پر پیش کریں انہو ں نے متعلقہ تما م محکمو ں کے افسرا ن کو ہدا یت کی کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر تما م مسا ئل حل کر کے رپو رٹ دیں اور متا ثرین مسا ئل کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد سے را بطہ رکھیں ۔مشیر اطلا عا ت مشتا ق احمد غنی نے مر ی روڈ دو رویہ منصو بے پر کا م کی رفتا ر کو مزید تیز کر نے کی ہدا یت بھی کی اور وا پڈا کو ہدا یت کی کہ وہ فوری طور پر اپنی تنصیبا ت کا کا م ختم کر ے ۔

انہو ں نے کے پی ایچ اے کے افسرا ن کو ہدا یت کی کہ وہ تعمیرا تی کا م دن را ت کر کے مکمل کر یں کیو نکہ اس کی وجہ سے مسا ئل پیدا ہو رہے ہیں ۔انہو ں نے جھگیا ں پل پر کا م کو مزید تیز کر نے اور جھا نڑیا ں نوا ن شہر روڈ پر فوری کا م شرو ع کر نے کی ہدا یت کی ۔انہو ں نے ایکسن سی اینڈ ڈیلیو کو ہدا یت کی کہ تما م جا ری تر قیا تی کا مو ں کو فورا مکمل کریں اور جہا ں بھی کا م ہو صا ف ستھرا اور مکمل ہو نا چا ئیے۔انہو ں نے کے پی ایچ اے کے افسرا ن کو ہدا یت کی کہ دیگر متعلقہ محکمو ں کے افسرا ن کو جہا ں بھی کو ئی مسلہ ہو اسکو فورا حل کیا جا ئے ۔