Live Updates

تحریک انصاف نے منی لانڈرنگ کے الزام میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی نا اہلی کیلئے ریفرنس جمع کروا دیا

ریفرنس میں شریف خاندان سے منسوب شوگر ملز کی منتقلی کو خاندان کے لئے منافع بخش غیر قانونی قدم قرار دیا گیا

جمعہ 20 جنوری 2017 17:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) تحریک انصاف نے منی لانڈرنگ کے الزام میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی نا اہلی کے لئے ریفرنس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ، ریفرنس میں شریف خاندان سے منسوب شوگر ملز کی منتقلی کو خاندان کے لئے منافع بخش غیر قانونی قدم قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابقتحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کے بعد وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے خلاف بھی سیاسی محاذ کھول دیا ہے ۔

گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کے لئے پنجاب اسمبلی میں ریفرنس دائر سپیکر پنجاب اسمبلی کے اسمبلی سیکرٹریٹ میں نہ ہونے کے باعث سیکرٹری اسمبلی رائے ممتاز کو ریفرنس جمع کرا دیا ۔ اپوزیشن لیڈر محمود الرشید ، اعجاز چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے ریفرنس دائر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریفرنس میں شریف خاندان سے منسوب شوگر ملز کی منتقلی کو خاندان کے لئے منافع بخش غیر قانونی قدم قرار دیا گیا ۔

16مارچ 1999ء میں لندن کورٹ نے شہباز شریف کے ذمہ ساڑھے سترہ ملین یو ایس ڈالر واجب الادا قرار دئیے ، ریفرنس میں الزام ریفرنس میں التو فیق بینک کے معاملات پر بھی شہباز شریف کو غیر قانونی اقدام کا مرتکب قرار دیا گیا ریفرنس میں سپیکر سے درخواست کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63کے تحت ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے تاکہ وزیر اعلی کو نا اہل قرار دیا جا سکے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات