پاکستانی معیشت کو عالمی سطح پر پہچان مل چکی ہے،پائیدار معاشی ترقی میں پاکستان بھارت سے آگے نکل چکا ہے،2050تک پاکستان دنیا کی 18ویں بڑی معیشت بن جائے گا،مارچ2018تک 10ہزارمیگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوجائے گی،سیاستدان معیشت کو اپنی سیاست سے علیحد کریں،سول اور عسکری قیادت نے مل کر کراچی کی روشنیاں واپس لائیں ہیں،تین سال میں ٹیکس وصولیوں میں 60فیصد اضافہ ہوا،مجموعی مالیاتی خسارہ کم کرکے چار فیصد تک لے آئے ہیں

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب

جمعہ 20 جنوری 2017 17:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کو عالمی سطح پر پہچان مل چکی ہے،پائیدار معاشی ترقی میں پاکستان بھارت سے آگے نکل چکا ہے،2050تک پاکستان دنیا کی 18ویں بڑی معیشت بن جائے گا،مارچ2018تک 10ہزارمیگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوجائے گی،سیاستدان معیشت کو اپنی سیاست سے علیحد کریں،سول اور عسکری قیادت نے مل کر کراچی کی روشنیاں واپس لائیں ہیں،تین سال میں ٹیکس وصولیوں میں 60فیصد اضافہ ہوا،مجموعی مالیاتی خسارہ کم کرکے چار فیصد تک لے آئے ہیں۔

جمعہ کو کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کے مفاد میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دورکیا جائے گا،پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کو ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں شامل کرناخواب تھا،ملک کی تینوں سٹاک مارکیٹس کا انضمام کرکے پاکستان ایکسچینج قائم کی گئی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے قلیل عرصے میں اپنی شناخت قائم کرلی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گذشتہ تین سال میں تیز ترین معاشی سفر طے کیا ہے۔وزیرخزانہ نے زبیرطفیل کو ایف پی سی سی آئی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ زبیر طفیل کی پاکستان کے تجارتی شعبے میں نمایاں خدمات ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو مل کر آگے لے جانا ہمارا ایجنڈا ہے،2013میں تمام اقتصادی ماہرین پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی پیشنگوئی کرچکے تھے،پاکستان معاشی لحاظ سے جلد مسلم امہ کا رہبر ملک ہوگا،پاکستانی معیشت کو عالمی سطح پر پہچان مل چکی ہے،پائیدار معاشی ترقی میں پاکستان بھارت سے آگے نکل چکا ہے،2050تک پاکستان دنیا کی 18ویں بڑی معیشت بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت کیلئے پاکستان او ای سی ڈی کارکن بن گیا ہے،سیاست دان معیشت کو اپنی سیاست سے علیحدہ کریں،آئندہ سال تک توانائی کے منصوبے مکمل ہوجائیں گے،مارچ2018تک10ہزارمیگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے شرح نمو کو7فیصد تک لے جایا جائے گا،سول اور عسکری قیادت نے مل کر کراچی کی روشنیاں واپس لائی ہیں،وزیراعظم نے عسکری قیادت کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشکل فیصلہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت نے کسانوں کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا ہے،تین سال میں ٹیکس وصولیوں میں 60فیصد اضافہ ہوا،خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود چھ ماہ تک نرخ نہیں بڑھائے،2013میں اقتدار کے بعد بجلی کا 5سو ارب روپے کا سرکلردیٹ واپس کیا،مجموعی مالیاتی خسارہ کم کرکے چار فیصد تک لے آئے ہیں۔…(خ م)