شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر کا بہادر بیٹا بلاول بھٹو پارلیمنٹ میںآکر حکومت اور پاکستان کی سیاست کو ہلا کر رکھ دیگا‘ بلاول کی قیادت میں پیپلزپارٹی بھرپور طریقہ سے اسمبلی کے اندر اور باہر موجودہ حکومت اور کرپشن کیخلاف بھرپور آواز بلندکریگی

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء بھٹو خاندان کے جانثار کارکن ہمایوںزمان مرزا کی بات چیت

جمعہ 20 جنوری 2017 17:13

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء بھٹو خاندان کے جانثار کارکن ہمایوںزمان مرزا نے کہا ہے کہ بھٹو شہید کا نواسہ اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر کا بہادر بیٹا بلاول بھٹو پارلیمنٹ میںآکر موجودہ حکومت اور پاکستان کی سیاست کو ہلا کر رکھ دے گا بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور طریقہ سے اسمبلی کے اندر اور باہر موجودہ حکومت اور کرپشن کیخلاف اپنی بھرپور آواز بلندکرئیگی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی متحد و منظم ہو چکی ہے اب کوئی بھی بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا آئندہ وزیراعظم بننے سے نہیں روک سکتی ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جمہوریت اور پاکستان کے استحکام کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں درج ہو چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ضمنی الیکشن لڑنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ان کی اسمبلی میں جانے سے پاکستان کی سیاست میں کرپٹ حکمرانوں کے ایوانوں میں لرزا طاری ہو چکا ہے انشاء اللہ پاکستان پیپلزپارٹی اس کرپٹ نظام اور جمہوریت کا بیڑا غرق کرنے والوں کا کڑا احتساب کرئیگی بلاول بھٹو کی لاہور فیصل آباد ریلی میں لاکھوں افراد کا سمندر اس بات کا غماز ہے کہ پاکستان کے عوام بالخصوص اور پنجاب کے عوام بالعموم شہید بھٹو کے نواسے اور شہید بی بی کے فرزند کے ساتھ ہیںانشاء اللہ آمدہ الیکشن میں پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں ایک مرتبہ پھر حکومت بنانے میںکامیاب ہونگے اور شہید بھٹو کے نواسے بلاول بھٹو پاکستان کے نوجوان ترین وزیراعظم ہونے کا اعزاز حاصل کرینگے ۔

موجودہ کرپٹ نظام کی وجہ سے جمہوریت کا بیڑا غرق ہو چکا ہے شہید بی بی اور شہید بھٹو نے جمہوریت کیلئے جو قربانیاں دیں و تاریخ کے سنہری حروف میں درج ہونگی ۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور شہید بی بی کے دست راست ہمایوں زمان مرزا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو کی شاندار اور فقید المثال ریلی دیکھ کر مخالفین ہوش کھو بیٹھے ہیں ریلی میں لاکھوں انسانوں کا سمندر اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ آمدہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کریگی ۔

انہوںنے کہا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا بلاول بھٹو زرداری اس کا نوٹس لیں پیپلزپارٹی کیلئے 30,40سال قید و بند کی صعوبتیں اور لازوال قربانیاں ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ لازوال عقیدت و احترام اور طویل جدوجہد کو پیپلزپارٹی کے جیالے کسی صورت فراموش نہیںکر سکتے 27دسمبر 2007ء شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آزادکشمیر میں مجاور مجید حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں اور شہید بینظیر بھٹو کے اصل وارثوں کو ایک منظم گھنائونی سازش کے تحت حکومت سے دور رکھا جو کہ پیپلزپارٹی کی پچاس سالہ تاریخ میں ہمیشہ بدنما باب کی طرح یاد رکھا جائیگا چوہدری مجید مجاور کے دور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں اور شہید بینظیر بھٹو کے حقیقی وارثوں کو نظر انداز کر کے پیپلزپارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا ۔

ہمایوں زمان مرزا نے بلاول بھٹو سے پرزور مطالبہ کیا کہ پارٹی کے اندر ضیاء باقیات اور مجید باقیات نے جماعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اتنا نقصان مارشل لاء دور میںڈکٹیٹر نے نہیں دیا جتنا مجاور مجید حکومت نے پارٹی کے اندر رہ کر بھٹو اور بی بی کے جیالوں کو نظرانداز کر کے پاکستان پیپلزپارٹی جیسی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو آزادکشمیر میںصرف تین سیٹوں تک محدود کر دیا مجید حکومت دور میں چار ضمنی الیکشن کا ہارنا پارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان تھا ۔

انہوںنے کہا کہ شہید بھٹو کے نواسے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کیطرف سے پیپلزپارٹی کے سینئر اور نظریاتی کارکنوں کے ساتھ ہونے والی تاریخ کی بدترین زیادتیوں کا اعتراف کرنا پیپلزپارٹی کی تاریخی فتح ہے چیئرمین بلاول بھٹو پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے نظریاتی اور بھٹو خاندان کے جانثار جیالوں کے ساتھ ہونے والی انتقامی کاروائیوں کا فوری نوٹس لیں تیس سال تک طویل جدوجہد کرنے والے جیالوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کر رکھا گیاجو کہ پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان کی پیٹھ میں چھڑا گھوپنے کے مترادف ہے آزادکشمیر کا سابق مجاور وزیراعظم آزادکشمیر ضیاء باقیات کو نواز تارہا ۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں ضیاء الحق کے ٹائوٹوںکو اعلیٰ عہدئوں پر تعینات کرنا اور انہیں مالی مفادات سے نوازا جاناجو شرمناک اور گٹھیا ترین طرز عمل تھا پیپلزپارٹی کے کارکن آزادکشمیر بھر میں پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ہونے والی انتقامی کارروائیوں کے خلاف چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو آگاہ کریں گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہماراگھر ہے بھٹو شہید اور بی بی شہید ہمارے لیے روحانی ماں باپ کا درجہ رکھتے ہیں پارٹی کارکنوں کی عزت نفس اور حقوق کی بازیابی کیلئے آمر وقت سمیت ہر کسی سے جنگ لڑیں گے پارٹی کے بانی کارکنوں اور پارٹی کیلئے اپنا خون جگر دینے والوں کو کوئی بھی پارٹی سے نہیں نکال سکتا ۔آزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی کے جیالوں نے اپنے بانی قائدین پیرعلی جان شاہ ، غازی ملت سردار محمد ابراہیم ،ممتاز حسین راٹھور ،صاحبزادہ اسحاق ظفر کی قیادت میں پارٹی کے ترنگے جھنڈے کو سربلند رکھا لیکن مجاور مجید کے بدترین دور صدارت میں پارٹی کارکنوں کا بری طرح استحصال کیاگیا اور انہیں خودکشیاں کرنے پر مجبور کردیاگیا لیکن ہم چپ نہیں بیٹھیں گے ہم اس ظلم وزیادتی کے خلاف ہر فورم پر احتجاج جاری رکھیں گے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کے بہادر بیٹے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو 2018ء میں وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز کرینگے۔