Live Updates

حکومت سے زبان بندی سمجھوتے کی اطلاعات بے بنیادہیں،نعیم الحق

حکومت کے ساتھ ایسے کسی معاہدے کاکوئی امکان نہیں ہے،وزیراعظم سے متعلق مئوقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 جنوری 2017 16:13

حکومت سے زبان بندی سمجھوتے کی اطلاعات بے بنیادہیں،نعیم الحق

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری2017ء) :تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات نعیم الحق نے کہاہے کہ حکومت سے زبان بندی سمجھوتے کی اطلاعات بے بنیادہیں،حکومت کے ساتھ ایسے کسی معاہدے کاکوئی امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاناماکے بعدقوم عمران خان کی آوازمیں آوازملاچکی ہے۔بہتان تراشی اور بلیک میلنگ (ن)لیگ نے متعارف کروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی وسائل لوٹنے والوں سے سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم سے متعلق مئوقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔پاکستان کوغربت اور محرومی دینے والوں سے سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات