پانامہ لیکس کا ڈرامہ جلد اپنی موت آپ مر جائے گا،رانا محمد ارشد

جمعہ 20 جنوری 2017 17:12

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان نے تیزی سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں اپنا مقام بنانا شروع کر دیا ہے جس پر دنیا حیران ہو گئی ہے، ہمارے ارد گرد کے ممالک بھی اس کی تیز رفتار ترقی سے خائف ہونا شروع ہو گئے ہیں،دنیا نے تسلیم کر لیا ہے کہ 2017ء کا پاکستان مضبوط ،مستحکم، پر امن اور روشن ملک ہے،عوامی خدمت کے مشن کو منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے تیزی سے پروان چڑھایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میںپاکستان تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے،انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان بحا ل ہوا ہے اور معاشی صورت حال میں بہتری آئی ہے،پانامہ لیکس کا ڈرامہ جلد اپنی موت آپ مر جائے گا ا ور آنے والا وقت بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا،مسلم لیگ ن نے ہر قدم اور ہر موڑ پر ثابت کیاہے کہ وہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے ہر پاکستانی کی قسمت کا ستارہ جڑا ہو ہے،دنیا بھر کے ہر بڑے ملک نے اس عظیم منصوبہ میں شمولیت کا عندیہ آچکا ہے،دشمن ممالک اپنے کارندوں اور افواہ سازوں کے ذریعے اس منصوبہ کو فلاپ قرار دے رہے ہیں مگر اندرونی طور پر وہ جان چکے ہیں کہ اس منصوبہ سے پاکستان دنیا بھر میں معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ تمام تخمینے بتا رہے ہیں کہ2017ء میں ہماری معیشت کا گروتھ ریٹ بڑھے گا۔

(جاری ہے)

2025ء ہمارے لئے روڈ میپ ہے جس کی رو سے آئندہ دس سالوں میںپاکستان دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں اہم مقام حاصل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :