صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا سے ضلع خوشاب کی چیئرپرسن سمیرا ملک کی ملاقات ، ضلع کے مکینوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

جمعہ 20 جنوری 2017 17:02

جوہر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) صوبائی وزیر آثارِ قدیمہ ملک محمد آصف بھا سے ضلع کونسل خوشاب کی چیئرپرسن سمیرا ملک نے ملاقات کی‘ اس موقع پر ضلع کونسل کے وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، ملاقات کے دوران اہم بلدیاتی امور اور ضلع خوشاب کے مکینوں کو درپیش مسائل زیر بحث لائے گئے، سمیر املک نے کہا کہ وہ ضلع خوشاب میں ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کا عزم لے کر بلدیاتی سیاست میں آئی ہیں اور انشاء الله ان اہداف کو پورا کریں گی، اُنھوں نے کہا کہ ضلع کے عوام نے بلدیاتی اداروں کی بحالی سے جو توقعات وابستہ کی تھیں وہ ہر صورت میں پوری کروں گی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن کے تحت مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات براہِ راست منتقل کرنے کیلئے میں اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائوں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب سمیرا ملک کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ضلع کی تعمیر و ترقی کے سفر میں ایک ساتھ چلنے کا عزم کیا۔

متعلقہ عنوان :