حکومت رواں مالی سال تین بڑے اداروں کی نجکاری مکمل کرلے گی

پاکستان اسٹیل کو نجی کمپنی کی تحویل میں دیا جائیگا ،پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کیا جائے گا، محمدزبیر

جمعہ 20 جنوری 2017 17:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) حکومت رواں مالی سال تین بڑے اداروں کی نجکاری مکمل کرلے گی، وزیر نجکاری کے مطابق رواں سال نجکاری کیلئے بہت اہم سال ہوگا۔نجکاری کمیشن کے مطابق پاکستان اسٹیل کو نجی کمپنی کی تحویل میں دیا جائے گا جبکہ پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ حکومت نے او جی ڈی سی ایل میں موجود حکومتی حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اوجی ڈی سی ایل کے حصص اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے اور یہ فروخت فاسٹ ٹریک بنیادوں پر کی جائے گی۔چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیرکے مطابق نجی کمپنی جون میں پاکستان اسٹیل ملز کا انتظام سنبھال لے گی، اسٹیل ملز کو تیس سال کی لیز پر دیا جائے گا جبکہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا، جس میں ان فیصلوں کی منظوری متوقع ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ نجکاری کی لسٹ میں فرسٹ وومن بینک، ایچ بی ایف سی اور نیشنل انشورنس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :