اورکزئی ایجنسی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ،ایک شخص زخمی ہوگیا

جمعہ 20 جنوری 2017 17:01

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) اورکزئی ایجنسی میں فائرنگ۔دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل انتطامیہ اورکزئی ایجنسی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کے روز اورکزئی ایجنسی کے علاقہ تور سمت میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے مینا باز اوراصغر کو قتل کر دیا دیا جبکہ فائرنگ سے جمال نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر علاقہ مکینوں نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :