کراچی،پاناما لیکس میں شامل دو ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت

جمعہ 20 جنوری 2017 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) کراچی میں کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کورٹ میں جمعہ کوپاناما لیکس میں شامل دو ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے دونوںملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کورٹ نے پاناما لیکس کے کیس میں نامزد ملزمان بشیر دائود اور مریم دائود کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقامی بینک میں 5 اکائونٹس بھی منجمد کردئیے ہیں۔

دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ایف آئی آر میں انکم کو چھپانے،غلط ویلتھ اسٹیٹمنٹ اورمنی لانڈنگ کے الزام عائد ہیں۔منجمد ہونے والے اکائونٹ میں 19 ارب 72 کروڑ 16 لاکھ روپے ہے۔بشیر دائود پر 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ سامنے آئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق کارروائی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کی گئی ہے۔بشیر دائود کا نام پاناما لیکس میں بھی شامل ہے۔