پنگریو،ٹنڈوباگو ڈی روڈ پر موٹر سائیکل سوار دونوجوانوں کی لاشیں پانی کے گڑھے سے برآمد

جمعہ 20 جنوری 2017 17:00

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پنگریو کے قریب ٹنڈوباگو ڈی روڈ پر موٹر سائیکل سوار دونوجوانوں کی لاشیں پانی کے گڑھے میں پڑی ہوئی ملی ہیں، لاشیں ملنے کی اطلاع ملنے پر گردونواح کے علاقوں کے باشندوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مقامی افراد نے لاشوں کی شناخت گائوں اوکو کولہی کے رہائشی نوجوانوں بیس سالہ پرشوتم کولہی اور اٹھارہ سالہ رمیش کولہی کے نام سے کرلی۔

(جاری ہے)

ورثا کے مطابق دونوں نوجوان گزشتہ شب شادی کی تقریب میں گئے تھے شادی سے واپس آتے ہوئے گائوں کے قریب ٹنڈوباگو ڈیئی روڈ پر سڑک کے ساتھ واقع پانی کے گڑھے میں ان کی لاشیں پڑی ہوئی ملی ہیں اطلاع ملنے پر ٹنڈوباگو پولیس بھی وہاں پہنچ گئی بعد ازاں دونوں متوفی نوجوانوں کی لاشیں تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال ٹنڈوباگو منتقل کی گئیں تاہم ورثا کی جانب سے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار پر لاشیں ورثا کیحوالے کر دی گئیں متوفی نوجوانوں کی لاشیں گاں لے جائیں گئیں تو پورے گاں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی اور نوجوانوں کے والدین اور دیگر رشتہ دار لاشوں سے چمٹ کر دھاڑیں مارمار کر روتے رہے مقامی لوگوں کے مطابق دونوں نوجوانوں کی موت شدید سردی میں ٹھٹھرنے کے باعث ہوئی ہے رات گئے شادی تقریب سے واپسی پر نوجوان زبردست سردی کے باعث ٹھٹھرجانے سے موٹر سائیکل کا کنٹرول نہیں سنبھال سکے اور روڈ کے ساتھ واقع پانی کے کھڈے میں گر گئے اور باہر نہ نکل سکنے کے باعث کھڈے میں ہی دم توز گئے متوفی نوجوان آپس میں سالا بہنوئی تھے۔

متعلقہ عنوان :