سندھ اسمبلی، امداد پتافی اورنصرت سحر کے درمیان تکرار، ذومعنی جملوں کا تبادلہ

جمعہ 20 جنوری 2017 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کوڈپٹی اسپیکرشہلارضاکی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن امداد پتافی اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحر کے درمیان شدید تکرار ہوئی۔اجلاس میں سوال جواب سیشن کے دوران امدا پتافی نے نصر ت سحر کو ڈرامہ کوئین اور رسی جل گئی بل نہیں گیا جیسے جملے بھی بولے۔

نصرت سحر نے میر پور خاص روڈ سے متعلق سوال کیا تو وزیر ورکس امداد پتافی نے جواب دیا کہ موسم ہے عاشقانہ۔نصرت سحر نے انگلش میں جواب پڑھ کر سنانے کو کہا توبولے۔میرے چیمبر میں آجائیں پڑھ کر سنادوں گا۔امداد پتافی کی گلابی انگریزی پر وزیر اعلی سندھ اور وزرا بھی ہنس پڑے۔امدا پتافی کے ان جملوں پر نصرت سحربرہم ہوگئی اور بولیں ایک وزیر بدتمیزی کررہا ہے،چیمبر میں اپنی ماں بہنوں کو بلائیں۔

(جاری ہے)

اس پر قائم مقام اسپیکر نے امداد پتافی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خاتون ممبرہیں ان کو تنگ نہ کریں۔اس نوک جھونک سے قبل پیپلزپارٹی کے رکن غلام قادر چانڈیو نے سندھ اسمبلی میں بلاول بھٹو کی ریلی میں فیصل آباد میں بجلی بند کرنے کا معاملہ اٹھا یا جس پر پیپلزپارٹی کے ارکان نے ایوان میں کھڑے ہوکر شدید احتجاج کیا۔ایوان میں شور شرابے کے باعث قائم مقام اسپیکر شہلارضا نے اجلاس دس منٹ کے لیے ملتوی کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :