گورنرسندھ نے این ای ڈی یونیورسٹی کی سنڈیکٹ میں تین اراکین کی نامزدگی کردی

جمعہ 20 جنوری 2017 16:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) گورنر سندھ و چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے حکومت کی سفارش پر یونیورسٹی کی سنڈیکٹ میں نمایاں شہرت کے حامل افراد کی کیٹیگری میں ڈاکٹر صاحبزادہ فاروق احمد رفیقی ، فرحان عادل اور ایوا ارد شیر کائوس جی کو تین سال کے لئے رکن نامزد کیا ہے جن کی نامزدگی کی مدت فوری طور پر شروع ہو گی۔