سی پیک سے منسلک تمام علاقائی ملکوں کو تجارت اور سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا ہوگا‘ احسن اقبال

یورپی یونین، وسطی ایشیاء، روس،جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں نے بھی منصوبے سے مستفید ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے‘ وفاقی وزیر

جمعہ 20 جنوری 2017 16:59

سی پیک سے منسلک تمام علاقائی ملکوں کو تجارت اور سرمایہ کاری سے فائدہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ یورپی یونین، وسطی ایشیاء، روس،جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں نے سی پیک منصوبے سے مستفید ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے،عالمی ماہرین نے پاکستان کی معیشت کو ایک ابھرتی ہوئی معیشت قراردیاہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ترقی اورخوشحالی کی شاہراہ پرگامزن ہے۔

۔

(جاری ہے)

چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پوری دنیا کیلئے معیشت کو بہتر بنانے کارجحان وضع کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس منصوبے سے منسلک تمام علاقائی ملکوں کو تجارت اور سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔یورپی یونین، وسطی ایشیاء، روس،جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں نے اس منصوبے سے مستفید ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور عالمی ماہرین نے پاکستان کی معیشت کو ایک ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا ہے جو ہمارے موقف کی تائید ہے ۔

متعلقہ عنوان :