چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ سے ملاقات

دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں پاکستان اور آذر بائیجان کے تعلقات کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال

جمعہ 20 جنوری 2017 16:59

چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے آذربائیجان ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے جمہوریہ آذر بائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے جمعہ کو ملاقات کی۔ جائنٹ سٹاف ہیڈکواٹرز میں ہونیوالی ملاقا ت کے دوران دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں پاکستان اور آذر بائیجان کے تعلقات کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :