آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات،دفاع اور تربیت کے شعبوں میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاک فوج سعودی عرب کے دفاع کو اپنا دفاع سمجھتی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

جمعہ 20 جنوری 2017 16:59

آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات،دفاع اور تربیت کے شعبوں میں تعاون ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سعودی عرب کے دفاع کو اپنا دفاع سمجھتی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی نے جمعہ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دفاع اور تربیت کے شعبوںمیں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پرآرمی چیف نے سعودی سفیرکو یقین دلایا کہ پاکستان آرمی ، سعودی عرب کے دفاع کو اپنادفاع سمجھتی ہے۔