گلگت ‘ اینٹی نارکوٹکس فورس کا چھاپہ،ایک کلو چرس برآمد

جمعہ 20 جنوری 2017 16:56

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)اینٹی نارکوٹکس فورس گلگت نے خفیہ اطلاع پر جوٹیال بس اڈے پر چھاپہ مار کر ایک کلو سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس کی اسپشل ٹیم نے جوٹیال بس اڈے پر چھاپہ مارا اس دوران ایک شخص سے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی اور ملزم کو اینٹی نارکوٹکس تھانہ منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اس کا تعلق منشیات فروش گروہ سے ہے،جس سے مزید تحقیقات جاری ہیں،زرائع کے مطابق ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔