کوئٹہ،صوبائی وزیر داخلہ کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ،معجزانہ طور پر محفوظ رہے

جمعہ 20 جنوری 2017 16:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) منگوچر سے کوئٹہ جانے والا صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے ہیلی کاپٹر کا موسم کی خرابی کے باعث ہائیڈرالک سسٹم فیل ہوگیا ، معجزانہ طور محفوظ رہے ، پائلٹ نے فنی مہارت دکھا کر ہنگامی لینڈنگ کرائی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز اکبر بگٹی عملے کے سات افراد کے ساتھ منگوچر سے کوئٹہ جارہے تھے کہ خراب موسم کی صورتحال کے باعث ان کے ہیلی کاپٹر کا ہائیڈرالک سسٹم فیل ہوگیا مگر پائلٹ نے فنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن کے ذریعے سرفراز اکبر بگٹی کو عملے کے ساتھ بحفاظت قلات خالق آباد میں خالد ائر بیس پر ہنگامی لینڈنگ کرایا واقعہ کے فوری بعد سکیورٹی اہلکاروں نے خالد ایئر بیس پہنچ کر سکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے

متعلقہ عنوان :