چالیس ہزار شراب بوتلیں کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ نے تینوں ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی

جمعہ 20 جنوری 2017 16:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) نیو ایئر نائٹ کیلئے سٹاک کی گئی چالیس ہزار شراب کی بوتلوں برآمدگی کا معاملہ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے تینوں ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نیو یئر نائٹ کے لئے سٹاک کی گئی چالیس ہزار شراب کی بوتلوں برآمدگی کے معاملے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ وقاص نے کی۔ ملزمان نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکیل عمران فیروز عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکلوں کے پاس شراب سٹاک کرنے کا لائسنس موجود ہے،جبکہ کسٹم سمیت تمام ٹیکس بھی ادا کئے گئے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔تینوں ملزمان کی ضمانت ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی،ملزمان میں عبدالعزیز ، عمران یونس اور شبیر شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ تھانہ شالیمار پولیس نے نیو ایئر کے موقع پر چھاپہ مار کر شراب کی چالیس ہزار بوتلیں برآمد کی تھی ۔