ناقلیتی برادری کے نام پر فروخت ہونے والی شراب کیخلاف مسیحی برادری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

جمعہ 20 جنوری 2017 16:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) ناقلیتی برادری کے نام پرفروخت ہونے والی شراب کے خلاف مسیحی برادری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں سیکرٹری وزارت داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہری جوزف مسیح نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اقلیتوں کے نام پرفروخت ہونے والی شراب اور شراب کے لائسنسز کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شراب کے اجازت نامہ سے عیسائیت مذہب کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے ، درخواست ایڈوکیٹ یاسر محمود کے ذریعے دائر کی گئی، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اقلیتی برادری کے نام پر شراب کی فروخت سے متعلق اجازت ناموں پر مکمل پر پابندی عائد کی جائے جبکہ اسلام آباد میں شراب کی خریدوفروخت، استعمال اور،ذخیرہ کرنے بھی پابندی عائد کی جائے۔ درخواست میں سیکٹری وزارت داخلہ چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو فریق بنایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :