کراچی، اجمیر نگری پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار

ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث، 8 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ،ایس ایس پی سینٹرل

جمعہ 20 جنوری 2017 16:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) کراچی میں اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کو کلر گرفتار کرلیا، ایس ایس پی مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور اٴْس نے 8 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اجمیرنگری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی آٹھ سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا، ٹارگٹ کلر کی انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلر عدنان نے اعتراف کرلیا۔ملزم نے متعدد شہریوں سمیت دو بوہری جماعت کے افراد کی ریکی کی، مخبری کی شعبہ میں دو افراد کو قتل کیا، ملزم نے انکشاف کیا کہ دس رکنی گینگ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتا ہے، کامران اور عمار نامی ملزم گینگ کی سرپرستی کرتے تھے، اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی منظم وارداتیں کیں۔