ْکراچی، کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کورٹ میں پاناما لیکس میں شامل دو ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

دونوں ملزمان کے 19 ارب 72 کروڑ سے زاہد کے اکاونٹس منجمد ،کاروائی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی گئی

جمعہ 20 جنوری 2017 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) کراچی میں کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کورٹ میں پاناما لیکس میں شامل دو ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے دونوںملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کورٹ نے پاناما لیکس کے کیس میں نامز دو ملزمان بشیر داود اور مریم داود کے مقامی بینک میں پانچ اکاونٹس بھی منجمد کردئیے گئے۔

ایف آئی آر میں انکم کو چھپانے،غلط ویلتھ اسٹیٹمنٹ اورمنی لانڈنگ کے الزام عائد ہیں۔منجمد ہونے والے اکاونٹ میں 19 ارب 72 کروڑ 16 لاکھ روپے ہے۔بشیر داود پر 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ سامنے آئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق کارروائی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کی گئی ہے۔بشیر داودٴْ کا نام پاناما لیکس میں بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :