اسحاق ڈار سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

سیلز ٹیکس کی براہ راست کٹوتی کے معاملے اور پاک چین اقتصادی راہداری پر بات چیت وزیر خزانہ نے گورنرہائوس میں تعزیتی کتاب میں سابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی مرحوم کی خدمات سے متعلق تاثرات بھی درج کیے

جمعہ 20 جنوری 2017 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سیلز ٹیکس کی براہ راست کٹوتی کے معاملے اور پاک چین اقتصادی راہداری پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ایف بی آر کی طرف سے سیلز ٹیکس کی براہ راست کٹوتی کا مسئلہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سیلز ٹیکس میں 4 ارب روپے کی براہ راست کٹوتی کی گئی، جس پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کٹوتی کے اعداد و شمار کا از سرنو جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔

بعد میں اسحاق ڈار نے گورنرہائوس میں تعزیتی کتاب میں سابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی مرحوم کی خدمات سے متعلق تاثرات بھی درج کیے۔انھوں نے کہا کہ عدلیہ اور ملک کے لیے سعید الزماں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں گورنر سندھ مقرر کیا گیاتھا۔قانون اور انصاف کی سربلندی کے لیے ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔