سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی کو چیمبر میں بلانے اور ذومعنی جملے کسنے پر ہنگامہ

جمعہ 20 جنوری 2017 16:44

ْ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر کی طرف سے اپوزیشن رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی کو چیمبر میں بلانے اور ذومعنی جملے کسنے پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ۔اپوزیشن نے وزیر موصوف کے خلاف ہتک عزت کے قانون کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ وزیر موصوف نے غیر ذمہ درانہ اور غیر معیاری پارلیما نی الفاظ استعمال کئے تو اجلاس کی صدارت کرنے والی خاتون ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کا سر بھی شرم سے جھک گیا اور انہوں نے بھی وزیر کو متنبہ کیا کہ یہ مقدس ایوان ہے اس میں دومعنی الفاظ سے کہنے سے گریز کیا جائے۔

وزیر امداد پتافی نے نصرت سحر عباسی کو کہا کہ اکیلے میں میرے چیمبر میں آئیں موسم بھی عاشقانہ ہے اس حالات میں چیمبر میں جواب پڑھ کر سنا دوں گا ۔

(جاری ہے)

سحر عباسی نے کہا کہ وزیر چیمبر میں اپنی ماں اور بہنوں کو بلائیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سندھ اسمبلی کا اجلاس دس منٹ کے شور شرابے کے باعث ملتوی ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو وزیر ورکس اینڈ سروس گلابی انگلش بولنے سے کتراتے ہوئے اردو میں جواب دینے لگے تو نصرت سحر عباسی نے امداد پتافی سے کہا کہ سوال کا جواب انگلش میں پڑھ کر سنائیں جس پر امداد پتافی آگ بگولا ہو گئے اور نصرت سحر عباسی سے کہا کہ رسی جل گئی مگر بل نہیں گیا آج موسم عشقانہ ہے چیمبر میں آئو وہاں پر تمہیں انگلش میں جواب پڑھ کر سناتا ہوں جس پر نصرت سحر عباسی آگ بگولا ہو گئیں اور ایوان میں شور شرابہ شروع ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :