حکو مت لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہم عوامی جنگ لڑ رہے ہیں، فواد چوہدری

جمعہ 20 جنوری 2017 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لوگ فاقو ں مررہے ہیں ، حکومت لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہے ہم عوامی جنگ لڑ رہے ہیں انشاء اللہ لٹیروں کو نشان عبرت بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ حکومت کو عام آدمی کی کوئی پرواہ نہیں بلکہ وہ لوٹ کھسوٹ کے لئے کول پلانٹ اور دیگر ٹھیکے مرضی سے دے رہی ہے جس سے ملک کی معاشی حالت دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مخصوص مفادات کی خاطر پی ٹی اے نیپرا اور اوگرا کی خود مختاری حیثیت ختم کردی جس سے بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ناقص کارکردگی اور کرپشن کے باعث عوام کا جینا محال ہوگیا ہے اس لئے پاکستان تحریک انصاف اپنے عوامی ایجنڈے کے تحت عوام کے حقوق کے تحفظ اور حکمرانوں کی بدعنوانیوں کیخلاف میدان میں آگئی ہے عام آدمی کی جنگ عدالتوں میں لڑ رہے ہیں جنہوں نے اس قوم کا پیسہ لوٹا ہے ان کو عبرتناک سزا دینا چاہتے ہیں تحریک انصاف صرف پانامہ لیکن نہیں بلکہ لوگوں کو درپیش دیگر سنگین مسائل بھی اٹھا رہے ہیں اور عوام کو ان کا حق ملنے تک اٹھاتی رہے گی

متعلقہ عنوان :