چیف جسٹس نے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا

کیس 24جنوری کو سماعت کے لیے مقرر

جمعہ 20 جنوری 2017 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے کیس کو 24جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا کو نوٹس جاری کردیا ہے ،جبکہ کیس کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے ،کیس کی سماعت کھلی عدلات میں 24جنوری کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا ۔