میڈیا ٹاک کی جنگ ،نعیم الحق نے فیصل جاوید کو جھاڑ پلا دی ۔

جمعہ 20 جنوری 2017 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) میڈیا ٹاک کی جنگ تحریک انصاف کے راہنما نعیم الحق نے فیصل جاوید کو جھاڑ پلا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس ژکی سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا ٹاک میں تحریک انصاف کے راہنما نعیم الحق جب میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تو بیچ میں تحریک انصاف کے راہنما فیصل جاوید نے بولنے کی کوشش کی تو نعیم الحق نے اسے جھاڑ پلا دی اور زبردستی خاموش کرا دیا اور میڈیا ٹاک کے بعد فوری چلے گئے جبکہ فیصل جاوید نے بعد میں میڈیا سے گفتگو کی ۔