جنوبی کوریا ‘ امریکہ اور جاپان تین روزہ مشترکہ بحری مشقیں کریں گے

جمعہ 20 جنوری 2017 16:39

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) جنوبی کوریا ‘ امریکہ اور جاپان شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے خلاف صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے رواں ہفتے مشترکہ میری ٹائم مشقیں کریں گے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل انتبائی مشقیں تینوں ممالک کے نزدیگی پانیوں میں کی جائیںگی جو کہ تین روز تک جاری رہیں گی ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ مشقوں کے دوران جنوبی کوریا کا 7600 ٹن ایجز سے لیس بحری جہاز سیجونگ امریکہ کا 8800 ٹن وزنی ویلیور اور جاپان کا کیریشما ارجز بحری جہاز حصہ لیں گے ۔ تینوں ممالک کے اس نوعیت کی یہ تیسری مشقیں ہیں اس سے پہلے سب سے پہلے ایسی مشقوں کا انعقاد گزشتہ سال جون میں ہوائی جزیرے کے نزدیک کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :