کر اچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران سات ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

جمعہ 20 جنوری 2017 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران سات ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ سندھ رینجرز کے مطابق یہ کارروائیاں جمعہ کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقوں لانڈھی ‘ اورنگی ‘ گزری اور سعید آباد میں کی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر سات ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے ایک کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جو کراچی کے مختلف علاقوں میں تخریب کاری کے لئے استعمال کی غرض سے ملزمان نے اپنے پاس چھپا رکھا تھا گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :