شام میں امریکی فضائی حملہ، القاعدہ کمانڈر ہلاک، پینٹاگان کا دعویٰ

جمعہ 20 جنوری 2017 16:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) امریکہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کمانڈر محمد حبیب بوسعدون التونسی شام کے شہر ادلب میں کیئے جانے والے ایک امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا ہے بوسعدون مغربی ملکوں میں دہشت گرد کارروائیوں کا انتظام کرتا تھا اور وہ تیونس کا شہری تھا ۔پینٹاگان کے ترجمان پیٹر کک کے مطابق بو سعدون التونسی 17 جنوری کو شام کی ادلب گورنری میں کی جانے والی امریکی فضائیہ کی ایک کارروائی میں ہلاک ہوا۔

(جاری ہے)

وہ القاعدہ کے بیرونی ممالک میں دہشت گرد حملوں کا انتظام کیا کرتا تھا اور ماضی میں متعدد مغربی ملکوں میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ترجمان پینٹا گون کا کہنا تھا کہ محمد حبیب بو سعدون التونسی 2014 میں شام آیا۔ اس سے قبل وہ مشرقی یورپ سمیت مشرق وسطی کے متعدد ملکوں میں مقیم رہا جہاں اس کے انتہا پسندوں سے گہرے روابط رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پینٹاگان کے ترجمان پیٹر کک نے 5 جنوری کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم شام میں القاعدہ کے خلاف اپنی کارروائیاں اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہاں سے القاعدہ کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

متعلقہ عنوان :