نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ حلف برداری سے قبل شاندار کنسرٹ میں شرکت

نامور گلوکاروں نے پرفارم کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے یہ رات یادگار بنائی واشنگٹنمیں اصل تبدیلی لانے کیلئے تیار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

جمعہ 20 جنوری 2017 16:34

نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ حلف برداری سے قبل شاندار کنسرٹ میں شرکت
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری سے پہلے رات کو شاندار کنسرٹ میں شرکت کی ہے۔ خاتون اول مالانیا اور بچوں کے ساتھ انہوں نے گیتوں کو خوب انجوائے کیا اور جھومتے رہے۔کئی نامور گلوکاروں نے پرفارم کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے یہ رات یادگار بنائی، جس پر نو منتخب صدر نے اسٹیج پر آکر بعض گلوکاروں کو دل کھول کر سراہا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جس وقت وہ الیکشن جیت رہے تھے اس وقت حقائق کو الٹا بیان کیا گیا تھا۔ یہ ان لوگوں کے جشن کا موقع ہے جنہیں فراموش کردیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے سرحدوں کو محفوظ بنانے سے متعلق بیان بھی دہرایا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 18ماہ پہلے اپنی انتخابی مہم شروع کی تھی اور زیادہ ترعوامی جائزوں میں انکی شکست یقینی دکھائی گئی تھی، جبکہ ہیلری کلنٹن کی کامیابی کو یقینی ظاہر کیا جاتا رہا تھا۔۔ کنسرٹ کے اختتام پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں اور وہ یہ تبدیلی لانے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :