میں اذان کا انتظار کرتی ہوں، اذان سننے سے مجھے سکون ملتا ہے ۔ بالی وڈفلمسٹار پریانکا چوپڑا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 جنوری 2017 15:48

میں اذان کا انتظار کرتی ہوں، اذان سننے سے مجھے سکون ملتا ہے ۔ بالی وڈفلمسٹار ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء): مذہب اسلام میں اذان کا وقت وہ وقت ہوتا ہے جب اللہ اپنے بندوں کو اپنے سامنے کھڑا کرنے کے لیے بُلاتا ہے اور امت مسلمہ میں موجود ہر مسلمان اذان کے وقت سکون محسوس کرتا ہے ۔ لیکن بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی بھی ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہیں اذان سننے سے نہ صرف سکون ملتا ہے بلکہ وہ خصوصی طور پر اذان کا انتظار بھی کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے بالی وڈ فلمسٹار پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ بھوپال میں رہتے ہوئے ایک ہی چیز کا جس کا میں انتظار کرتی ہوں اور وہ ہے شام کا وقت کیونکہ شام کے وقت میں بھوپال میں اپنی بالکونی میں بیٹھتے ہوں۔ سورج غروب ہوتا ہے اور قریبا6 مساجد سے اذان کی آواز سُنائی دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اذان ہونے کا خصوصی طور پر انتطار کرتی ہوں کیونکہ اس وقت عجیب سے تسکین حاصل ہوتی ہے۔