چیف جسٹس پاکستان کا کراچی میں کمسن بچی سے زیادتی و تشدد کا نوٹس،رپورٹ طلب

جمعہ 20 جنوری 2017 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے کراچی میں گزشتہ روز کمسن بچی کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ روزکراچی میں کورنگی ندی سے تشویشناک حالت میں ملنے والی بچی سے زیادتی اورتشدد کی خبروں پرواقعے کا نوٹس لیا ۔ چیف جسٹس نے آئی جی سندھ پولیس سے 48 گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ میں طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس کے مطابق بچی کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، بچی کا تعلق سندھ کے شہر مٹھی سے ہے اوروہ کورنگی کے نجی اسکول میں پڑھتی ہے۔ بچی ابھی مکمل طورپرہوش وحواس میں نہیں جب کہ ورثاء میں سے کسی نے ابھی تک پولیس سے رابطہ بھی نہیں کیا۔ اس سے قبل گزشتہ روزڈاکٹروں نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی تھی اورتھانہ ابراہیم حیدری میں مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹرقرارنے بتایا کہ بچی کے گلے اورہاتھ پرتشدد کے نشانات بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :