بھارتی حملے کی صورت میں پاکستان جوہری ہتھیار استعمال کریگا،برطانوی اخبار کا دعویٰ

پاکستانی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ بھارت طویل عرصے سے کولڈ اسٹارٹ منصوبے کی آڑ میں پاکستانی علاقے پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، بھارت دہشت گردی کے واقعے کو پاکستان پر حملے کے لئے جواز بنائے گا ، ہماری قومی سلامتی کو غیر ملکی افواج کی پیش قدمی سے خطرہ ہوا تو پاکستان اپنے تمام ہتھیاروںکو استعمال کرے گا ،رپورٹ

جمعہ 20 جنوری 2017 16:30

بھارتی حملے کی صورت میں پاکستان جوہری ہتھیار استعمال کریگا،برطانوی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت پر واضح کردیا ہے کہ حملے کی صورت میں پاکستان جوہری ہتھیار استعمال کرے گا۔برطانوی اخبار’’فنانشل ٹائمز ‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے بھارت کی طرف سے حملے کی صورت میںنیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔

نئے بھارتی آرمی چیف نے تسلیم کیا ہے کہ کسی بحرانی و اقعے میں ہمسایہ ملک پاکستان پر خفیہ فوجی حملے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔اسلام آباد میں تین عہدیداروں نے اخبار کو بتایا کہ بھارت طویل عرصے سے کولڈ اسٹارٹ منصوبے کی آڑ میں پاکستانی علاقے پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، بھارت دہشت گردی کے واقعے کو پاکستان پر حملے کے لئے جواز بنائے گا اگر بھارت نے ایسی کارروائی کی ہمت کی تو پاکستان اپنے دفاع کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا ۔

(جاری ہے)

اعلی حکام میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ہماری قومی سلامتی کو غیر ملکی افواج کی پیش قدمی سے خطرہ ہوا تو پاکستان اپنے تمام ہتھیاروںکو استعمال کرے گا ،انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے دفاع کے لئے ہر قسم کاہتھیار استعمال میں لایاجائے گا۔بھارتی فوج کے نئے سربراہ بپن راوت کی طرف سے کولڈ اسٹارٹ کے وجود کو تسلیم کرنے کے دو ہفتے بعد پاکستانی حکام کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے۔اس سے پہلے بھارت نے کبھی بھی کولڈ اسٹارٹ نظریے کو تسلیم نہیں کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :