سی پی پی اے کی نیپرا سے بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ85 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست

بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ،نیپرا 26جنوری کو سماعت کریگا

جمعہ 20 جنوری 2017 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) سنٹرل پاوور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی ای)نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ85 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹر ی اتھارٹی (نیپرا) میں کو دیدی،بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، دسمبر میں صارفین سے 8 روپے 10پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے مگر بجلی کی پیداواری لاگت 6روپی24پیسے فی یونٹ رہی،،نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت چھبیس جنوری کو کریگا ۔

جمعہ کو نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کے نرخوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں ماہ دسمبر کیلئے طلب کی گئی ہے،سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 24 پیسے فی یونٹ رہی، دسمبر میں صارفین سے 8 روپے 10پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے، جس کا ریلیف عوام کو فراہم کرنے کیلئے نیپرا کو استدعا کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست کے مطابق دسمبر کے دوران کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت چار روپے انچاس پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل سے بارہ روپے تین پیسے اور فرنس آئل سے پیداواری لاگت آٹھ روپے پینسٹھ پیسے فی یونٹ رہی جبکہ گیس سے پیداواری لاگت پانچ روپے اٹھائیس پیسے،ایل این جی سے سات روپے چار پیسے اور نیوکلیئر بجلی کی پیداواری لاگت ساٹھ پیسے فی یونٹ رہی،ایران سے درآمدی بجلی کے نرخ دس روپے تریسٹھ پیسے فی یونٹ رہے،نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت چھبیس جنوری کو کریگا ،کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا جبکہ زرعی اور لائف لائن صارفین پر بھی اسکا اطلاق نہیں ہو گا،واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخوں میں چالیس پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی ہے جس کی نیپرا اتھارٹی علیحدہ سماعت چھبیس جنوری کو ہی کرے گی

متعلقہ عنوان :